اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

نفسیاتی جنگ جیت چکے،دہشت گردنےآسان ہدف کونشانہ بنایا،چوہدری نثار

اشتہار

حیرت انگیز

مردان : وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نے مردان پہنچ کرکچہری میں ہونے والے دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیا، وکلا سے تعزیت کی اور وکلاء سے خطاب بھی کیا۔

وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نے مردان بارروم میں وکلا سے خطاب کررہے تھے انہوں نے وزیراعظم اورحکومت کی جانب سے سانحہ مردان پروکلاء اور مردان کے عوام کو تعزیت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کچہری واقعہ سے متعلق صوبائی حکومت کو 2 دفعہ انٹیلی جنس رپورٹ بھیجی تھی تا ہم دیکھنا ہے کہ حفاظتی اقدامات میں کہاں کمی رہ گئے تھے۔

انہوں نے وکلاء کو بتایا کہ سانحہ مردان میں متاثر تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے،کچھ زخمیوں کو پشاوکے لیڈی تیڈنگ اسپتال بھی منتقل کیا گیا ہے جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے

- Advertisement -

وفاقی وزیرنے سیکیورٹی اہلکاروں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اداروں نےجان دیکر دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنایا دہشت گرد آخری سانسیں لے رہے ہیں اُن کے ڈر سے بازار، اسکول اور کچہری بند نہیں کریں گے۔

چوہدری نثار نے مزید کہا کہ اب ہم نے نفسیاتی جنگ جیتنی ہے، دہشت گردوں کا ڈنک نکال دیا گیا جس کی وجہ سے اب دہشت گرد مشکل ہدف کو ٹارگٹ نہیں کرسکتے بلکہ آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

اس موقع پر چوہدری نثار نے پختون قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پختون قوم بہادر قوم ہے اتنے بڑے حادثے کے بعد بھی مردان سے مایوسی کی آواز نہیں آئی،دہش گردی کا قلع قمع کرنے کے لیے اسی بہادری اور ہمت کی ضرورت ہے۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ تحریک طالبان والے سرحد پار بیٹھے ہوئے ہیں دہشتگردی کےخلاف جنگ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے جو پاکستانی افواج، پولیس، ایف سی اور انٹیلی جنس اداروں نے مل کرجیتی ہے ابھی اوربہت سے کام کرنا باقی ہیں جواتحاد واتفاق سے کیےجاسکتےہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں