اشتہار

لڑکیاں گڑیا اور لڑکے گاڑیوں سے کیوں کھیلتے ہیں، دلچسپ تحقیق

اشتہار

حیرت انگیز

نو ماہ کی عمر میں بچے میں کتنی عقل ہوتی ہے؟ لیکن اس ننھی عمر میں بھی ان کھلونوں کو ترجیح دیتے ہیں، جو ان کے لیے بنتے ہیں۔

ایک تجربے میں پایا گیا کہ لڑکے ٹرک اور ایسے ہی دیگر کھلونوں کے ساتھ کھیلتے ہیں جبکہ لڑکیاں کھلونا برتنوں سے۔ پھر عمر بڑھتی ہے تو بچے گاڑیوں اور گیندوں اور لڑکیاں گڑیوں کے ساتھ کھیلنا شروع کردیتی ہیں۔

تحقیق کے مطابق بچیاں تھوڑی بڑی ہوکر گاڑیوں اور گیندوں میں دلچسپی دکھاتی ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ والدین لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ زیادہ کھلونوں سے کھیلے لیکن لڑکے گڑیوں کی طرف راغب نہیں ہوتے۔ یہ سب اتنی کم عمری میں ہوتا ہے کہ سائنس دان سمجھتے ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ اس کے پیچھے کچھ فطری وجوہات ہوں۔

- Advertisement -

* ڈزنی شہزادیاں صنفی تفریق کو فروغ دینے کا باعث

یونیورسٹی کالج لندن اور سٹی یونیورسٹی نے 101 شیر خواروں پر تجربے کیے جنہیں تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا، نو سے 17 ماہ کے، پھر 18 سے 23 ماہ اور 24 سے 32 ماہ کے۔ ان پر تجربات لندن کی چار نرسریوں میں کیے گئے، بچوں کی ترجیحات کا جائزہ لینے کے لیے سات کھلونوں کا انتخاب کیا گيا، گڑیا، گلابی بھالو، کھلونا برتن، کار، نیلا بھالو، کھلونا بیلچا اور گیند شامل تھے۔

تجربات نرسری کے اس خاموش حصے میں کیے گئے ہاں بچوں اور بچیوں کو کھل کر کھیلنے کا وقت اور اجازت دی جاتی ہے، بچوں کو کھلونوں سے ایک میٹر کی دوری پر ایک دائرے میں بٹھایا گیا، انہیں بتایا گیا کہ وہ کسی بھی کھلونے کے ساتھ کھیل سکتے ہیں، پھر ریکارڈ کیا گیا کہ بچوں نے پانچ سیکنڈ سے تین منٹ تک بچوں نے کن کھلونوں کو چھوا۔

نتائج کے مطابق عام طور پر لڑکوں نے ان کھلونوں کے ساتھ زیادہ کھیلا جو بچوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں اور اس کے مقابلے میں بچیوں نے بھی ان کھلونوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارا جو لڑکیوں ہی کے لیے ہوتے ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ سب سے چھوٹے بچوں کے گروپ میں یعنی نو سے 12 ماہ کے بچوں میں چھ لڑکے اور آٹھ لڑکیاں تھیں، تمام ہی لڑکوں نے گیند کے ساتھ کھیلا اور کھیلنے کے کل وقت کا نصف سے بھی زیادہ وقت انہوں نے گیند کے ساتھ گزارا، جبکہ 12 ماہ اور اس سے کم عمر کی لڑکیوں میں سے سبھی نے کھلونا برتنوں کے ساتھ سب سے زیادہ کھیلتی نظر آئیں ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں