ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

اے آروائی فلمز کی پیشکش فلم جانان نے ریلیز سے قبل ہی دھوم مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اے آروائی فلمز کی پیشکش فلم جانان نے ریلیز سے قبل ہی دھوم مچادی ہے فلم کے فنکاروں نے لاہور کے سوپر سینما کا دورہ کیا اور پرستاروں میں گھل مل گئے۔

اے آروائی فلمز ماضی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے رواں عید پر بھی فلم جانان کی شکل میں ملکی فلم بینوں کیلئے خوبصورت شاہکار پیش کر رہا ہے، فلم کی کاسٹ تشہیری مہم کے سلسلہ میں ان دنوں پنجاب کے دورے پر ہے ۔

جانان کے فنکارسوپر سینما ووگ ٹاور پہنچے تووہاں موجود فلم بینوں کی خوشی دیدنی تھی فنکاورں نے پرستاروں میں جانان کی ٹی شرٹس اور میوزک سی ڈیز تقسیم کیں جبکہ بہت سے فلم بین اپنے پسندیدہ فنکاروں کیساتھ سیلفیاں بناتے رہے ۔

اے آروائی سہولت والٹ ممبرز فلم جانان کے فری ٹکٹس حاصل کرسکیں گے جس کیلئے وہ ملک بھر میں موجود سہولت والٹ کاونٹرز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

واضح رہے کہ فلم جانان کی کہانی درحقیقت خیبرپختونخوا کے رسم رواج اور ثقافت میں پنپنے والی محبت کی عکاس ہے۔

فلم میں ارمینہ رانا خان ، بلال اشرف اور علی رحمان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں مشی خان، عجب گل اور نئیر اعجاز شامل ہیں، جبکہ اس کا اسکرپٹ عثمان خالد بٹ نے لکھا ہے۔ ریحام خان، حریم فاروق، منیر حسین اور عمران کاظمی کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی ہدایات اظفر جعفری نے دی ہیں۔

فلم جانان رواں سال عید الاضحیٰ کے موقع پر اے آر وائی فلمز کے بینر تلے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں