اشتہار

پرامن تحریک کا راستہ روکا گیا تو خونی انقلاب آسکتا ہے، عمران خان کا کراچی میں خطاب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کراچی پہنچ گئے ، انہوں نے کہا ہے کہ میرے خلاف ریفرنس منظور کرلیا گیا اور جن کا نام پاناما لیکس میں ہے ان کے خلاف ریفرنس مسترد کردیا گیا، انصاف سڑکوں پر ہی ملے گا،پرامن انقلاب کا راستہ بند کیا تو خونی انقلاب آسکتا ہے۔

- Advertisement -

یہ بات انہوں نے 6 ستمبر کے جلسے کے لیے کراچی پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہی۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اسپیکر دو مرتبہ دھاندلی کرکے اسمبلی میں بیٹھے ہوئے ہیں، تمام جماعتوں سے رابطہ کروں گا، انصاف سڑکوں پر ہی ملے گا۔

عمران خان نے کہا کہ پرامن انقلاب کا راستہ بند کیا تو خونی انقلاب آسکتا ہے، ہم رائے ونڈ جائیں گے اینٹ سے اینٹ میری نہیں نواز شریف کی بجے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان کا بیرون ملک اربوں روپے کا کاروبار ہے،پاناما پیپرز میں تو ابھی تھوڑے سے انکشافات سامنے آئے ہیں،وزیراعظم اپنی کرپشن چھپانے کے لیے ادارے تباہ کررہے ہیں۔


یہ پڑھیں:اسپیکر ایاز صادق نے وزیراعظم کی نااہلی سےمتعلق ریفرنس خارج کردیا


پاکستان اسٹیل ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہے، ملازمین کے ساتھ ہیں، عمران خان اسٹیل مل پہنچ گئے
 دریں اثنا عمران خان وہاں سے پاکستان اسٹیل پہنچ گئے اور وہاں خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہے،تحریک انصاف ہر صورت میں پاکستان اسٹیل کےملازمین کے ساتھ ہوگی ،آپ کو اپنے حقوق کے لیے باہر نکلنا ہوگا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک عظیم خواب کی بنیاد پر بنایا گیا،فلاحی ریاست عوام کی ذمہ داری لیتی ہے لیکن پاکستان میں چوری کوئی کرتا ہے اور قیمت عوام ادا کرتے ہیں، انصاف کے لیے چار ماہ تک دھرنا دیا اور پاناما لیکس پر تمام افراد سے رابطہ کیا۔


Someone steals things in Pakistan, masses pay… by arynews

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں