تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

امریکی صدر اوباما نے فلپائنی صدر سے ملاقات منسوخ کردی

واشنگٹن : امریکی صدر باراک اوباما نے فلپائنی صدر روڈریگو سے ملاقات منسوخ کردی، اب وہ جنوبی کوریا کے صدر سے ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدر براک اوباما آسیان اجلاس میں شرکت کیلئے چین سے لاؤس پہنچے، جہاں ان کی فلپائنی صدر سے ملاقات طے تھی تاہم اب صدراوباما نے ملاقات منسوخ کرکے جنوبی کوریا کے صدر سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ صدر بارک اوباما نے یہ ملاقات فلپائنی صدر کی جانب سے ان کی والدہ کے بارے میں نازیبا الفاظ کے استعمال کرنے پر منسوخ کی۔

صدر اوباما نے فلپائن کے صدر روڈریگو سے ملاقات میں منشیات سے متعلق ماورائے آئین ہلاکتوں کا معاملہ اٹھانے کا اعلان کیا تھا کہ جس پر فلپائنی صدر نے براک اوباما کی والدہ کیلئے نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔

ملاقات کی منسوخی کے بعد فلپائنی صدر نے ندامت کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ فلپائنی صدر روڈریگونے جون میں عہدہ سنبھالا اور اب تک منشیات کے خلاف اقدامات میں 2400 منشیات فروش اور استعمال کرنے والے ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل بھی فلپائن کے صدر ایسے بیانات دے چکے ہیں ،جس پر انھیں مجبوراً معافی مانگنی پڑی۔

Comments

- Advertisement -