ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کراچی:مویشی منڈی میں پارکنگ پرجھگڑا، نوجوان جان سے گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سپرہائی وے کی مویشی منڈی میں پارکنگ مافیا کے کارندوں نے اٹھائیس سالہ نوجوان کی جان لے لی، پولیس نے پارکنگ ٹھیکیدار کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی مویشی منڈی میں پارکنگ پر تلخ کلامی پر پارکنگ مافیا کے کارندوں نے اٹھائیس سالہ وجاہت کی جان لے لی، مقتول وجاہت قربانی کا جانور لینے سہراب گوٹھ پہنچا، جہاں گاڑی کھڑی کرنے پر پارکنگ مافیا کے کارندوں سے جھگڑا ہوگیا، نوجوان بیٹے کی اچانک موت پر باپ بے بسی کی تصویر بن گیا۔

اس کی دہائی ہے کہ اسے انصاف فراہم کیا جائے، وجاہت کے اہلخانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی اور ماں بیٹے کی راہ تکتی رہی۔

فیڈرل بی ایریا کارہائشی وجاہت سول ایوی ایشن کا ملازم تھا، پولیس نے پارکنگ کے ٹھکیدار کو دو ساتھیوں سمیت حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں