وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ 2018 میں پاکستان میں بجلی کی لوڈشیدںگ نہیں ہوگی، ملک کے تمام اداروں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
وزیر اعظم نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی دفعہ جب آئے تھے تو اسٹاک ایکسچینج 31 ہزار پر تھا اور آج آئے ہیں تو الحمد اللہ اسٹاک ایکسچینچ 40ہزار سے اوپر ہے، اللہ کرے ہم آتے رہیں اور اسٹاک ایکسچینج بڑھتا رہے، اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو ایکسچینج 19 ہزار پر تھی، ہم اداروں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جیسے پی آئی اے اور ریلوے ہیں اور انشااللہ جلد تمام ادارے ٹھیک ہوجائیں گے، پاکستان کی برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے، برآمدت کنندگان کو مراعات دینے پر غور کیا جارہا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ ٹیکس کیلکشن میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے ، بجلی کے نئے کارخانے لگنے سے تونائی بحران میں کمی آرہی ہے،2018 میں پاکستان میں بجلی کی لوڈشیدںگ نہیں ہوگی، ہماری ترجیج بجلی بنانا نہیں، سستی کرنا بھی ہے، آج صنعتوں کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے، پورٹ قاسم ، تھر اور حب میں بجلی کے کارخانے لگا رہے ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آج تمام ادارے منافع کمارہے ہیں اور اربوں میں کما رہے ہیں، پاکستان کے زرمبادلہ ملک کی بلند ترین سطح پر ہیں،معیشت دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اداروں کو نیشلائز کرنے سے اداروں کو نقصان ہوا، ہم نے نجکاری کی، نجکاری کے بعد اداروں کی صورتحال کافی بہتر ہوئی ہے، جن اداروں کی نجکاری کی گئی، ان میں روزگار میں اضافہ ہوا، ہماری اقتصادی پالیسوں سے پیشہ واپس پاکستان آیا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی سے لاہور موٹر وے آئندہ سال مکمل ہوجائے گی۔