لندن: برطانیہ کی ہوم افیئرز کی سلیکٹ کمیٹی میں ممبر پارلیمنٹ نازشاہ نے ایم کیوایم کے بانی کی تقریر پر سوال اٹھا دیا،ناز شاہ کا کہنا تھا برطانوی حکومت بانی ایم کیوایم کے حوالے سے نرمی کیوں برت رہی ہے۔
ایم کیوایم کے بانی کے خلاف مظاہروں کے بعد برطانیہ کی ہوم افیئرز کی سلیکٹ کمیٹی میں بھی سوال اٹھ گیا، برطانوی پارلیمنٹ کی رکن ناز شاہ نے کمیٹی چئیرمین سے سوال کیا کہ بانی ایم کیو ایم کی تقریر پر نر م رویہ اختیار کیا گیا۔
قانونی چارہ جوئی کیوں نہیں ہوئی چئیرمین کمیٹی مارک شیڈول نے جواب دیا تفصیلات میٹروپولیٹن پولیس کوبھیج دی گئی ہیں، اس سلسلےمیں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون جاری رہےگا ۔
ناز شاہ نے ایم کیو ایم کے دفتر سے ملنے والی اسلحہ فہرست کی تفتیش کے بارے میں بھی سوال کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ترجمان اپنے بیان میں کہا تھا کہ بانی ایم کیوایم کی تقریر سے متعلق متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں، اسکاٹ لینڈ یارڈ ایم کیو ایم کے بانی کے بائیس اگست کی تقریر پر حکومت پاکستان سے رابطے میں ہے۔