اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیرمیں شہداء کی تعداد 95 ہو گئی

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر : مقبوضہ کشمیرمیں چونسٹھ ویں دن بھی کشیدگی جاری ہے اورکچھ علاقوں میں کرفیوبرقرار ہے جب کہ بھارتی فورسزکی ظالمانہ کارروائیوں کے نتیجے میں مزید دوکشمیری شہید ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 64 روز سے جاری کشیدگی رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے بھارتی فوج کی ہر قسم کی ظالمانہ کارروائیاں اور بزدلانہ ہتھکنڈے کشمیری حریت پسندوں کے حوصلوں کو کمزور نہیں کر سکے ہیں۔

آٹھ جولائی کو حریت پسند نوجوان رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد سے کشمیریوں کا احتجاج جاری ہے جس کے دوران پچانوے کشمیری اپنے وطن کی ناموس پر جانیں قربان کر چکے ہیں تا حال کئی علاقوں میں تاحال کرفیو نافذ ہے اورموبائل فون سمیت نیٹ کی سہولیات ہر بندش ہے۔

اسی سے متعلق : مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اورکشیدگی برقرار

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی تسلط سے آزادی کی تحریک عروج پر ہے، ہرگلی کوچے میں پاکستان زندہ باد اور آزادی کے نعروں کی گونج ہے، بھارتی فوجیوں کے کڑے پہرے کے باوجود ہزاروں کشمیریوں نے دورانِ احتجاج پاکستان کا پرچم لہرا دیا۔

وادی میں روز مرہ ضروریات اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے، بھارتی تشدد سے دس ہزارسے زائد افراد زخمی ہوگئے جبکہ پیلٹ گن کے چھروں نے تین سو سے زائد نوجوانوں کو بینائی سے محروم کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : برہان وانی شہادت کے بعد کشمیریوں کے رول ماڈل بن گئے

حریت کانفرنس کی اپیل پر سولہ ستمبر تک ہڑتال اور مظاہرے ہوں گے، عید کے دن آزادی مارچ کیا جائے گا اور اقوام متحدہ کے دفترمیں احتجاجی خط پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ حریت رہنماؤں نے بھارتی وزیر داخلہ اور ان کے وفد سے ملنے سے انکار کردیا ہے جبکہ نہتے کشمیریوں پرظلم ڈھانے کا نیا بھارتی فورسز نے پیلٹ گن کے بعد مرچوں کے شیل تیار کرلئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : بھارتی فوج کی بربریت،حریت پسند برہان وانی شہید

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈر بربان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 95 کشمیری شہید اور دس ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں