ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

نیوکراچی سے متحدہ کے یوسی چیئرمین گرفتار، رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نیو کراچی کے علاقے گودرا میں کارروائی کے دوران ایم کیو ایم کے یوسی چیئرمین حنیف سورتی کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جس کی رابطہ کمیٹی نے مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نیوکراچی گودھرا کیمپ پر کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم مرکزی الیکشن سیل کے جوائنٹ انچارج و یوسی چیئرمین حنیف سورتی کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حنیف سورتی سے 22 اگست کی اشتعال انگیز تقریر، میڈیا ہاؤسز پر حملوں اور شہر میں 7 ستمبر کو  نذر آتش کی جانے والی گاڑیوں کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی۔

پڑھیں:     ایم کیو ایم کے رکنِ رابطہ کمیٹی جاوید کاظمی گرفتار

بعدا ازاں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’چھاپے کے وقت حنیف سورتی دفتر میں موجود تھے۔ کارکنان ، ذمہ داروں ، رہنماؤں اور منتخب نمائندوں سے ناروا سلوک بند کیا جائے اور  اس سلسلے کو فوری طور پر بند کیا جائے‘‘۔

ایم کیو ایم پاکستان نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے حنیف سورتی کی گرفتاری کا نوٹس لینے اور اُن کی رہائی کے لیے اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں