کراچی: سربراہ ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار کی گاڑی کو حادثے کے بعد سیاسی رہنماؤں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد سے کراچی واپس آتے ہوئے نوری آباد پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اُس میں موجود حفاظت پر مامور پولیس اہکاروں، ڈرائیور اور پرسنل سیکریٹری میں موجود تھے، حادثے کے نتیجے میں ڈاکٹر فاروق ستار کو چوٹیں آئیں تاہم اُن کے گارڈز اور سیکریٹری سبطین کی حالات تشیویش ناک ہے، تمام زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ڈاکٹر فاروق ستار کو ناظم آباد میں واقع اے او کلینک منتقل کیا گیا ہے۔
پڑھیں: نوری آباد پرڈاکٹرفاروق ستار کی گاڑی کو خوفناک حادثہ، شدید چوٹیں آئیں
اس ضمن میں پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے ڈاکٹر فاروق ستار کی گاڑی کے حادثے پر شدید تشیویش کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی جبکہ تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل نے اپوزیشن لیڈر سندھ خواجہ اظہار الحسن سے رابطہ کر کے تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل نے قائد ایم کیو ایم اور کنونیئر ندیم نصرت کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار کی گاڑی کے حادثے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔
F&L #AltafHussain #MQM has shown his concern& sympathies4 DrFarooqSattar over his car accident.He prayed4 his early recovery & other injured
— Wasay Jalil (@WasayJalil) September 11, 2016
#MQM Convener Nadeem Nusrat has expressed his sympathies over Dr FarooqSattar’s car accident. He prayed for his & staff speedy recovery
— Wasay Jalil (@WasayJalil) September 11, 2016
علاوہ ازیں معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بھی ڈاکٹر فاروق ستار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور اُن کی سیاسی زندگی میں جلد واپسی کی خواہش کا اظہار کیا۔
مجھے یقین ہے کہ @FarooqSattarMQM اللہ کے کرم سے جلداپنوں سے ہنستے مسکراتے گفتگو کرتے نظرآئیں گے۔۔ اللہ شفائے کاملہ عطا فرمائے #FarooqSattar — Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) September 11, 2016
میرا ایمان ہے کہ @FarooqSattarMQM جلد ہی صحت یاب ہوکر اپنی ذمے داریاں جوش و خروش سے انجام دیں گے۔۔۔ ہم سب دُعاگو ہیں #PrayForFarooqSattar
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) September 11, 2016
ایم کیو ایم کی منحرف رکن اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے بھی فاروق ستار کی گاڑی کے حادثے پر اُن کے لیے دعائے صحت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
Farooq Bhai is conscious but his coordinator,driver,guard r badly injured Please pray for all May Allah give them speedy recovery — Irum Azeem Farooque (@Irumf) September 11, 2016
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینیٹر سلیم ضیاء اے او کلینک پہنچے اور ایم کیو ایم کے پارلیمنٹیرین سے ملاقات کر کے فاروق ستار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے پارٹی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Praying for #FarooqSattar speedy recovery
— Aseefa B Zardari (@AseefaBZ) September 11, 2016
سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری ڈاکٹر فاروق ستار اور اُن کے ساتھ زخمی ہونے والوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور اُن کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔
Hope anyone traveling with #FarooqSattar including security personnel are also looked after and no serious injuries were sustained — Aseefa B Zardari (@AseefaBZ) September 11, 2016