ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

امجد صابری کے قتل میں ملوث دو بھائی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نارتھ ناظم آباد سے امجد صابری کے قتل میں ملوث دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے دونوں کا تعلق ساؤتھ افریقہ کے سیٹ اپ سے بتایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک کارروائی کے دوران امجد صابری قتل کیس میں ملوث دواہم ملزمان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جہاں اُن سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اسی سے متعلق : معروف قوال امجد صابری قاتلانہ حملے میں جاں بحق

ذرائع کے مطابق قانو ن نافذ کرنے والے اداروں نے فائیو اسٹارچورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے معروف قوال امجد صابری کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث دو سگے بھائیوں مانی اور ثانی کو حراست میں لے لیا ہے،دونوں کا تعلق ساؤتھ افریقہ سے بتایا جاتا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : کراچی:امجد صابری کے قتل میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل کا مالک گرفتار

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ما نی اور ثانی امجد صابری کے پڑوسی ہیں جن کے ایک بھائی کو امجد صابری کے قتل کے تیسرے روز انہی کے گروپ سے تعلق رکھنے والے ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : امجد صابری قتل کیس میں اہم پیشرفت، فائرنگ کرنیوالا ملزم گرفتار

واضح رہے اس سے قبل بھی ایک ملزم عمران صدیقی کو امجد صابری قتل کے شبے میں گرفتار کیا جا چکا ہے تا ہم ڈی آئی جی پولیس نے کسی ملزم کی گرفتاری سے قطعی انکارکیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں