اشتہار

مہمند ایجنسی، مسجد کے قریب دھماکا، شہدا کی تعداد 28 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

مہمند ایجنسی : مہمند ایجنسی کی تحصیل انبار کے علاقے بٹہ مینہ میں مسجد کے قریب بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 28 افراد شہید اور 31 زخمی ہو گئے۔

28 dead, 31 injured after blast at mosque in… by arynews

- Advertisement -

تفصیلات کے مطابق دھماکا نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران اس وقت ہوا جب مسجد میں نماز جمعہ پڑھنے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قرب موجود عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا دھماکے میں 28 افراد کی شہادتوں اور 31  افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نوید اکبر نے بھی شہادتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ دھماکا نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران ہوا جس کے نتیجے میں 28 افراد شہید اور 31 زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کردیا گیا ہے جب کہ جائے وقعہ سے ابتدائی شواہد جمع کرکے فرانزک لیب منتقل کر دیے گئے ہیں۔

دوسری طرف امدادی ٹیموں نے حادثے کی جگہ پہنچ کر دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں شہیدوں کے اہل خانہ کے کی آمد کے بعد پوسٹ مارٹم کر کے میتوں کو اہل خانہ کے حوالے کردیا جائے گا جب کہ زخمیوں کو طبی امداد دیے جانے کا عمل جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں