بدھ, اپریل 16, 2025
اشتہار

رائیونڈ مارچ روکنے کیلئے مسلم لیگ یوتھ ونگ کی ڈنڈا بردار فورس قائم

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانولہ : تحریک انصاف کا رائیونڈ مارچ روکنے کیلئے گوجرانوالہ میں مسلم لیگ یوتھ ونگ نے ڈنڈا بردار فورس قائم کردی ہے، کارکنوں کا کہنا ہے کہ رائیونڈ مارچ کیا گیا تو خود پہنچ کر اپنے قائد کے گھر کی حفاظت کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کے اعلان کے بعد مسلم لیگ یوتھ ونگ کے کارکنوں نے بھی اعلان کیا ہے کہ کسی کو بھی رائیونڈ مارچ کی اجازت نہیں دینگے۔


مزید پڑھیں : رائیونڈ مارچ اور جلسہ 100 فیصد ہوگا، عمران خان


گوجرانوالہ میں مسلم لیگ یوتھ ونگ نے ڈنڈا بردار فورس قائم کردی ہے، ذرائع کے مطابق ن لیگ نے ڈنڈا بردار فورس عمران خان کا رائیونڈ مارچ روکنے کیلئے بنائی ہے جبکہ یوتھ ونگ پنجاب کے جوائنٹ سیکریٹری شعیب بٹ نے کارکنوں کو ٹریننگ بھی دی، کارکن پش اپ لگا کر ٹریننگ کر رہے ہیں۔

frorce

ن لیگ کے کارکنان کا کہنا تھا کہ رائیونڈ مارچ کیا گیا تو خود پہنچ کر اپنے قائد کے گھر کی حفاظت کرینگے۔


مزید پڑھیں : عمران خان رائیونڈ آئے تو بنی گالہ بھی محفوظ نہیں رہے گا، عابد شیرعلی


دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ والے ایسے کسی اقدام سے باز رہیں جبکہ پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل فرخ حبیب نے بھی رائیونڈ مارچ پر عمران خان کو دھمکی دینے پر عابد شیر علی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی نے دھمکی دی تھی کہ اگر عمران خان رائے ونڈ کی جانب آئیں گے تو نہ بنی گالہ رہے گا نہ زمان پارک کا گھر رہے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں