اشتہار

صومالیہ میں فوجی قافلےپرحملہ،جنرل سمیت6افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

موغادیشو: صومالیہ میں حکام کے مطابق ایک خودکش حملے میں فوج کے ایک اعلیٰ افسر سمیت کم از کم چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں حملہ آور نے وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹرز کے قریب دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی جنرل محمد جمالے گوبالے کے قافلے سے ٹکرا دی۔

عینی شاہدین کے مطابق جنرل گوبالے کی گاڑی سڑک پر جارہی تھی جب ایک اور گاڑی نے اس کو ٹکر ماری اور دھماکہ ہوا۔یہ حملہ اس وقت ہوا جب فوجی قافلہ فوجی ہسپتال سے نکل کر وزارت دفاع کی جانب جا رہا تھا۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ ہلاک ہونے والے فوجی جنرل پر اس سے قبل بھی قاتلانہ حملے ہوچکے تھے۔ دھماکے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم الشباب نے قبول کی ہے۔

مزید پڑھیں: صومالیہ میں صدارتی محل کے قریب دھماکہ، 20افراد ہلاک

صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمد نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جنرل گوبالے کے خاندان کو تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

واضح رہے کہ جنرل گوبالے صومالی فوج کے تھرڈ بریگیڈ کو کمانڈ کر رہے تھے جو جنوبی صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب کے خلاف برسرپیکار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں