اشتہار

روس پارلیمانی انتخابات، صدر پیوٹن کی یونائیٹڈ رشیا پارٹی کو سبقت حاصل

اشتہار

حیرت انگیز

روس کے پارلیمانی انتخابات میں صدر پیوٹن کی یونائیٹڈ رشیا پارٹی کو سبقت حاصل ہے جبکہ لبرل ڈیموکریٹس دوسرے اور کمیونسٹ پارٹی تیسرے نمبر ہیں۔

روس میں عام انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، ابتدائی نتائج کے مطابق صدر پیوٹن کی یونائیٹڈ رشیا کو حریف لبرل ڈیموکریٹک پارٹی پر واضح برتری حاصل ہے جبکہ کمیونسٹ پارٹی تیسرے نمبر ہے۔

russia-2

- Advertisement -

ابتدائی سرکاری نتائج کے مطابق صدر پوتن کی جماعت یونائیٹیڈ رشیا کو 50 فیصد سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔

لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما ولادی میر زرینوسکی نے الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا ہے۔ لبرل ڈیموکریٹ رہنما کا مزید کہنا تھا انتخابات میں ہمارا مقابلہ کسی جماعت سے نہیں ریاستی مشینری سے تھا۔

russia-1

خیال رہے کہ پہلی مرتبہ ان انتخابات میں کریمیا میں بھی ووٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا، 2014 میں روس نے یوکرائن کے اس علاقے کا روس سے الحاق کر لیا تھا۔

واضح رہے کہ 2011 کے پارلیمانی انتخابات کے بعد بھی عوامی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا، جب بھی اپوزیشن نے الزام عائد کیا تھا کہ انتخابی عمل میں دھاندلی کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں