اشتہار

نیویارک بم دھماکے میں ملوث ملزم احمد راہمی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : امریکہ کے شہر نیویارک میں بم دھماکے کا مفرور ملزم گرفتار کرلیا گیا، ملزم پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

نیویارک میں ہفتے کی شب ہونے والے بم دھماکے کے مفرور ملزم احمد راہمی کو حراست میں لے لیا گیا ہے، احمد خان راہمی کو نیو جرسی میں ایک پولیس اہلکار پر فائرنگ کے بعد حراست میں لیا گیا ہے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جب کہ خان راہمی کو بھی دائیں بازو پر گولی کے زخم آئے ہیں۔

NYC

- Advertisement -

حراست میں لیے گئے مشتبہ شخص 28 سالہ احمد خان راہمی ہیں، جو افغان نژاد امریکی شہری ہیں۔

NY

پولیس کا کہنا ہے کہ احمدراہمی نیو جرسی حملوں میں بھی مطلوب تھا، استغاثہ نے اٹھائیس سالہ احمد پر پانچ الزامات عائد کیے ہیں جبکہ پولیس نے تفتیش کیلئے پانچ دیگر افراد کو بھی حراست میں لیا ہے۔

NYC-2


مزید پڑھیں : نیویارک کےمرکزی علاقے مین ہٹن میں دھماکہ،29افرادزخمی


یاد رہے کہ ہفتے کے روز نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں بم دھماکے ہوئے تھے، جس میں کم سے کم 29 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں