جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ٹیسٹ میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنا اب چیلنج ہوگا، مصباح

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ زندگی کی سب سے بڑی خواہش پوری ہوگئی، ٹیسٹ میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنا اب چیلنج ہوگا۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے آئی سی سی گرز حاصل کرنے کو زندگی کا یادگار لمحہ قرار دیا، مصباح نے کہا کہ کھلاڑی ایک ہوکر کھیلے جس کا صلہ ملا، نمبر ون تک کے سفر پر ساتھ دینے والوں کا وہ شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مصباح الحق نے کہا کہ دوہزار نو سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہوئی لیکن پھر بھی نمبر ون بننا بہت اعزاز کی بات ہے۔ اب ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنا سب سے بڑا چیلنج ہے۔


مزید پڑھیں : پاکستان کی نمبرون پوزیشن، آئی سی سی نے کپتان مصباح الحق کو خصوصی گرز سے نوازا


دوسری جانب آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی سی سی میس دیتے ہوئے خوشی ہوئی، نمبر ون ٹیم بننے پر پاکستان کو مبارکبار دیتا ہوں، وہ اس کے حقدار تھے۔

ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ پاکستان کی مشکلات سے آگاہ ہیں، امید ہے حالات بہتر ہوتے ہی ٹیمیں پاکستان آکر کھیلیں گی۔

آئی سی سی کے سربراہ نے مصباح الحق کی کپتانی کو بھی سراہا اور مستقبل میں پاکستانی ٹیم اور پی سی بی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں