کراچی : محکمہ داخلہ سندھ نے چھ مطلوب دہشت گردوں کے سرکی قیمت ڈیڑھ کروڑ سے 10 لاکھ تک مقررکردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق حکومت سندھ نے 6 خطرناک دہشت گردوں کے سر کی قیمتیں مقررکردی ہیں سب سے زیادہ رقم ڈیڑھ کروڑ روپے خطرناک ترین دہشت گرد یاسین چھوٹو پر رکھی گئی ہے۔
جب کہ فہرست میں شامل دیگر دہشت گردوں نوید کمال کے سر کی قیمت 75 لاکھ ،دہشت گرد امین کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے اور دہشت گرد راشد ہدایت اللہ اور امین اللہ کےسر کی قیمت دس دس لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے ان دہشت گردوں کی اطلاع دینے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔
دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ اور نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے ملک بھر میں دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے مطلوب دہشت گرد یا تو مارے جا چکے ہیں یا جیلوں میں قید ہیں جب کہ گنے چنے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے اُن کے سر کی قیمتیں مقررکر دی گئی ہیں۔