کراچی: عدالت نے مفرور ملزم میر شکیل کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے،ایڈیشنل سیشن جج نے مفرور ملزم میر شکیل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
کراچی کی عدالت نے میر شکیل کے اخبارات میں جھوٹی اور من گھڑت خبروں کے کیس میں مفرور ملزم میر شکیلکی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے۔
میر شکیل اور دیگر کیخلاف سیشن کورٹ ساؤتھ کراچی میں استغاثہ دائر ہے، جس کے مطابق میر شکیل کے اخبارات میں کریک ڈویلپرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف جھوٹی اور من گھڑت خبریں شائع کی گئیں۔
میرشکیل کیخلاف ہفتے کو ہونے والی سماعت میں ایڈیشنل سیشن جج ساؤتھ نے میر شکیل کو تیس روز کے اندر گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔
ایڈیشنل سیشن جج ساؤتھ نے مفرور ملزم میر شکیل کی جائیداد ضبط کرنے کا حخم بھی جاری کیا،جس میں متعقلہ حکام کو اکیس اکتوبر تک عدالت کو رپورٹ کی ہدایت کی گئی ہے۔