اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

خیرپور: مدارس کے خلاف آپریشن، 25 مشتبہ افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

خیرپور: اے ایس پی عمران کھوکھر کی سربراہی میں پولیس نے مختلف مدارس پر چھاپے مارتے ہوئے 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیر پور میں پولیس نے مختلف مقامات پر قائم مدارس پر چھاپہ مار کر 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، گرفتار کیے گئے طلبہ میں سے ایک کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے استور سے بتایا گیا ہے۔

پڑھیں:   ماہ محرم کاسیکیورٹی پلان،آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کردیں

 اے ایس پی عمران کھوکھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’گرفتار ملزمان کو کوائف مکمل نہ ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جائے گی اور بے گناہ طلباء کو رہا کردیا جائے گا‘‘۔

مزید پڑھیں:  محرم میں‌اہلکاروں کومفت ٹرانسپورٹ دیں گے، آئی جی سندھ

 عمران کھوکھر نے مزید کہا کہ ’’اہل سنت والجماعت خیرپور نے ضلع بھر میں 15 محرم تک تمام مدارس بند رکھنے کی یقین دہانی کروادی ہے، پولیس اُن کے تعاون کی انتہائی مشکور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام کی آمد، رینجرز کے تحت بوائز اسکاؤٹس کے تربیتی پروگرام کا انعقاد

 انہوں نے مزید کہا کہ ’’محرم الحرام میں امن و امان قائم کرنے اور دہشت گردی کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر مدارس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور اس ضمن میں مدارس کی انتظامیہ سے بھی بند رکھنے کی استدعا کی گئی تھی جسے انتظامیہ نے تسلیم کرتے ہوئے 15 محرم تک ضلع بھر کے تمام مدارس بند رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے‘‘۔

انہوں نے تمام مذہبی جماعتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’تمام جماعتوں کا قومی فریضہ ہے کہ وہ قانون کے ساتھ تعاون کریں، کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں تاہم تعاون نہ کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا‘‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں