اشتہار

امریکی کانگریس نے نائن الیون بل پر صدر اوباما کے ویٹو کو مسترد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشگٹن : امریکی کانگریس نے بھی نائن الیون بل پر صدراوباما کے ویٹو کو مسترد کردیا، باراک اوباما نے اسےخطرناک روایت قرار دیا، نائن الیون میں ہلاک ہونے والے امریکی شہریوں کے لواحقین معاوضے کے لیے اب سعودی عرب پر مقدمہ کر سکیں گے۔

امریکی سینیٹ کے بعد کانگریس نے بھی نائن الیون بل کے خلاف صدربراک اوباما کا ویٹو مسترد کردیا، صدر اوباما نے ویٹو مسترد کرنے کو خطرناک روایت قرار دے دیا، نائن الیون بل کو کیا گیا ویٹو مسترد ہونے کے بعد نائن الیون میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین معاوضے کے لئے سعودی حکومت پر مقدمہ کرسکیں گے اور دنیا بھرمیں تعینات امریکی مرد اور خواتین فوجیوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

ایوان نمائندگان میں صدراوباما کے ویٹو کے خلاف تین سو اڑتالیس ووٹ جبکہ حمایت میں صرف چھہتر ووٹ ڈالے گئے، امریکی سینیٹ نے ایک کے مقابلے میں ستانوے ووٹ سے اوباما کا ویٹو مسترد کیا تھا۔

- Advertisement -

ویٹو مسترد ہونے کے بعد امریکی صدربراک اوباما نے کہا کہ کانگریس نے ویٹو مسترد کر کے خطرناک روایت قائم کی، جس سے کانگریس میں ووٹنگ سیاست کی نظر ہوگئی، سعودی عرب پہلے ہی امریکا کو متنبہ کرچکا ہے کہ بل کی منظوری کی صورت میں امریکا میں موجود اربوں ڈالر کے اثاثے امریکا اور امریکی بینکوں سے نکال لیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر اوباما نے کانگریس کی جانب سے سعودی عرب کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کے بل کو ویٹو کردیا تھا، یہ اوباما کے 8 سالہ دور صدارت میں پہلا ویٹو تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں