اتوار, جون 22, 2025
اشتہار

پاکستان میں بھارتی فلم ’ایم ایس دھونی دی انٹولڈ اسٹوری‘ ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان میں بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم ایم ایس دھونی دی انٹولڈ اسٹوری کو نمائش کیلئے پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ڈسٹربیوشن کمپنی آئی ایم جی سی گلوبل انٹرٹینمنٹ فلم ایم ایس دھونی دی انٹولڈ اسٹوری کو ریلیز کرنے والی تھی لیکن اب پاک بھارت حالات کے پیشِ نظر کمپنی نے انکار کردیا ہے ۔

کہا جارہا ہے کہ پاکستان کا کوئی بھی ڈسٹريبيوٹر اس فلم کو ریلیز کرنے کے لئے تیار نہیں، جس کی باعث فلم کو اب تک کوئی ڈسٹریبیوٹر نہیں مل سکا ہے۔


مزید پڑھیں : ممبئی: دھونی کی زندگی پر مبنی فلم’ایم ایس دھونی‘ کا نیا پوسٹر جاری


پاکستانی ڈسٹری بیوٹرز نے کشیدگی، فنکاروں کو بھارت چھوڑنے کی اور کام نہ دیئے کی دھمکیوں کے بعد پاکستانی ڈسٹری بیوٹرز نے بھارتی کرکٹر کی زندگی پر بننے والی فلم ’ایم ایس دھونی‘ ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

dhoni-post-1

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ میں تمام بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بھارتی قابض افواج نے کشمیر میں ظلم و بربریت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور کشمیریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے، اس وقت بھارت کی جانب سے پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


مزید پڑھیں : مسئلہ کشمیر حل ہونے تک بھارتی فلموں پر پابندی لگانے کی درخواست


بھارتی فلمیں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو منفی انداز میں پیش کرتی ہیں، لہذا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کشمیر کی آزادی تک پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے احکامات صادر کئے جائیں۔

یاد رہے کہ دھونی کی زندگی پر مبنی فلم ایم ایس دھونی دی انٹولڈ اسٹوری 30 ستمبر کو ریلیز ہورہی ہے، فلم میں اداکار سشانت سنگھ راجپوت دھونی کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں