شارجہ : ٹی ٹوینٹی سیریز کے بعد اب ون ڈے سیریزمیں بھی پاکستان نے فاتحانہ آغاز کردیا، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے میچ میں بآسانی 111 رنز سے شکست دےدی، بابر اعظم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی کے بعد شارجہ کا میدان بھی شاہینوں کےنام رہا۔ اظہرعلی کی قیادت میں ٹیم پاکستان پہلے امتحان میں شاندار طریقے سے کامیاب ہوگئی، اظہرعلی ٹاس تو ہارے لیکن میچ نہیں ہارا، بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ ہوا۔
کپتان اظہر علی گولڈن ڈک پرآؤٹ ہوئے۔ شرجیل خان نے بابراعظم کے ساتھ مل کر رنز بنائے۔ شرجیل خان نے تیز بیٹنگ کی اورففٹی بنائی۔ وہ چوون رنز بناکر ایک غلط شاٹ کھیل کرآؤٹ ہوگئے۔
بابراعظم نے شانداربیٹنگ کا مظاہرہ کیا اورکیرئیر کی پہلی سنچری جڑڈالی۔ کیرن پولارڈ نے ایک سو بیس رنز پر بابراعظم کا ناقابل یقین کیچ پکڑا۔ فلڈ لائٹس کی خرابی کے باعث میچ تاخیر کاشکار بھی ہوا، جس کے بعد پہلا ون ڈے انچاس اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔
پاکستان ٹیم نو وکٹ پر دو سو چواسی رنز بناسکی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بولرز نے ویسٹ انڈین بلے بازوں کو حلنے نہ دیا۔ براوؤ، پولارڈ اور رام دین سمیت کسی کی نہ چلی.