کراچی: کراچی کنگز پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ’کھلاڑی کی کھوج‘ کے ٹرائلز 3 اکتوبر سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوں گے۔
پاکستان سپر لیگ کی سب سے مہنگی ٹیم کراچی کنگز لا رہا ہے پاکستان کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ’کھلاڑی کی کھوج‘، جس میں کراچی کنگز پاکستان بھر سے باصلاحیت نوجوانوں کو دعوت دیتا ہے، انڈر ٹوئنٹی تھری ٹرائلر تین اکتوبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوں گے۔
پاکستان کے نامور کرکٹر سابق کپتان راشد لطیف اس ٹیلنٹ پروگرام کے ڈائریکٹر ہوں گے جبکہ سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم، سلیم یوسف اور جلال الدین کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔
سلیکٹرز بھی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے بہت پر جوش ہیں، ٹرائل میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو اس سال ہونے والے ڈرافٹ میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ قومی کرکٹ ٹیم میں کھیلنے کا بھی موقع مل سکتا ہے ۔
کراچی کنگز کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں اب صرف ایک روزباقی رہ گیا ہے تاہم کراچی کنگز کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروانے والوں کا انبار لگ گیا۔
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے مالک، اے آر وائی ڈیجیٹل گروپ کے صدر اورسی ای او سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کرکٹ میں نئے دور کا آغاز ہے ، پاکستان سپر لیگ ثابت کردے گا کہ یہ ایک صحیح سمت میں بڑا قدم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کے منتخب کردہ کھلاڑی قومی کرکٹ کے میدان میں ایک اور سنگ میل ثابت ہونگے ۔
کراچی کنگز کے اسٹارز بھی نوجوان کرکٹرز کو کیمپ میں آنے کی دعوت دے رہے ہیں۔
تین اکتوبر سے شروع ہونے والے کراچی کنگز کے ٹرائلز کے لئے گائڈ لائن بھی جاری کردی گئی ہے۔
ٹرائلز صبح نو سے شام چھ بجے تک جاری رہیں گے۔
ٹرائلز میں حصہ لینے والے نوجوان کرکٹرز کی عمر سولہ سال سے زائد اور تئیس سال سے کم ہونی چاہیے۔
ٹرائلز کے لیے نوجوانوں کو وائٹ کٹ پہننی ہوگی۔
بغیر شناختی کارڈ اور بے فارم کے انٹری نہیں ہوگی۔
Hurry Up Register Yourself Now By Visiting: https://t.co/PQ0O11evWF pic.twitter.com/mjXuoQXkBX
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) September 20, 2016
ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا حصہ بننے کے لیے کراچی کنگز کی ویب سائٹ پر جا کر رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔