اشتہار

چین: نوجوان نے والدین کا قتل چھپانے کیلئے 17 پڑوسی قتل کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین میں ایک شخص نے اپنے والدین کا قتل چھپانے کی خاطر 17پڑوسیوں کو قتل کردیا، پولیس کے مطابق نوجوان نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے زن ہوا کے مطابق چین کے ایک گاؤں میں 26 سے27 سال عمر کے ایک نوجوان کا اپنے والدین سے پیسوں کے معاملے پر جھگڑا ہوا جس کے بعد نوجوان نے والدین کو قتل کردیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق نوجوان یانگ شنگ پے اپنے والدین کا قتل چھپانے کی خاطر تین سال سے لے کر 72 سال کی عمر تک کے 17پڑوسیوں کو قتل کیا جن کا تعلق مجموعی طور پر چھ خاندانوں سے تھا۔

- Advertisement -

خبر رساں ادارے کے مطابق ملزم بدھ کو اپنے گاؤں پہنچا تو اسے پولیس نے حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے والدین اور دیگر 17 افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا تاہم پولیس یا خبر رساں ادارے نے قتل شدہ افراد کے نام یا مزید تفصیلات جاری نہیں کیں کہ ایک ملزم نے اتنے سارے قتل کس طرح اور کتنے وقت میں کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں