اشتہار

بھارت نے پاکستان سے سرحدی کشیدگی کم کرنے کی اپیل کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت پر سخت ردعمل نے بھارتی سورماؤں کے غبارے سے ہوا نکال دی، سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے کشیدگی کم کرانے کے لیے منت سماجت پر اتر آئے، بھارت نے اب پاکستان سے سرحدی کشیدگی کم کرنےکی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم پر پردہ ڈالنے کے لیے اپنی جانب سے پاکستان کے خلاف بھرپور پراپیگنڈا کیا،بھارتی فوج دو ہاتھ آگے نکل گئی اور پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کرڈالا جس کا پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے بھرپور جواب دیا۔

- Advertisement -

پاکستانی سپہ سالار نے نریندر مودی کا نام لے کر دوٹوک پیغام دیا، پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دینے پر بھارتی سورماؤں کے غبارے سے ہوا نکل گئی۔

تصدیق ہوئی ہے کہ بھارت کے قومی سلامتی امور کے مشیر اجیت دوول نے پاکستان میں اپنے ہم منصب ناصر جنجوعہ کو ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب فون کیا اور دونوں اطراف کشیدگی کم کرنے کی اپیل کردی۔

دونوں رہنماﺅں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کیلئے فوری طور پر اقدامات کرنے پر اتفاق کیا.

سرجیکل اسٹرائیک کی بڑھکیں مارنے والے بھارتی سورما نہ صرف ملک میں ہزیمت کا سامنا کررہے ہیں بلکہ عالمی سطح پربھی شرمندگی کا شکار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں