اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

لودھا کمیشن کا بھارت کرکٹ بورڈ کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی سپریم کورٹ کے قائم کردہ کمیشن نے بی سی سی آئی پر سرجیکل اسٹرائیک کرتے ہوئے اس کے تمام اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے قائم کردہ لودھا کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد نہ کرنے پر بی سی سی آئی کے اکاؤنٹس منجمدکرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب جسٹس لودھا کا کہنا ہے کہ کھیل کو جاری رہنا چاہیے، بینکوں کو خط میں اکاؤنٹس سیل کرنے کے احکامات نہیں دیئے تھے۔

مالی مشکلات کی وجہ سے بھارت نے نیوزی لینڈ سے سیریز منسوخ کرنے کا اشارہ دے دیا، بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے اکاؤنٹس منجمد ہیں، سیریز جاری رکھنا مشکل ہے کہ رقم کے بغیر کرکٹ نہیں ہوسکتی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سربراہ کا کہنا ہے کہ ہمیں سیریز کے بارے میں کوئی ہدایت نہیں ملی،ہم شیڈول کے مطابق تیسرا ٹیسٹ کھیلنے اندور جائیں گے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو بھارت کے خلاف ابھی دورے میں مزید ایک ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے کھیلنے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں