اشتہار

حلب مکمل طور پر تباہی کی قریب پہنچ گیا ہے، اسٹیفن دی مستورا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : شامی شہر حلب مکمل تباہی کے قریب پہنچ گیا ہے، اقوام متحدہ نے شہر کے پونے تین لاکھ افراد کی زندگیوں کو لاحق خطرے سے خبردار کردیا ہے۔

اقوام متحدہ کے شام کیلئے خصوصی مندوب اسٹیفن دی مستورا کا کہنا ہے کہ حلب مکمل طور پر تباہی کی نہج پر پہنچ گیا ہے، انہوں نے سوال کیا کہ کیا مشرقی حلب میں موجود ایک ہزار دہشتگردوں کو نکال باہر کرنے کیلئے قدیم مشرقی حلب اسکے دو لاکھ پچھتر ہزار باسیوں سمیت تباہ کردیا جائے گا؟ کیا شہر پر شدید بمباری جاری رکھی جائے گی۔

 

- Advertisement -

syria-1

اسٹیفن ڈی مستورا نے کہا کہ اگر اسی رفتار سے بمباری جاری رہی تو زیادہ سے زیادہ دو یا ڈھائی ماہ میں مشرقی شہر حلب مکمل طور پر تباہ ہوجائے، ہزاروں عام شہری جو دہشت گرد نہیں ہیں ، مارے جائیں گے اور بہت سے زخمی ہو جائیں گے۔

syria-11

انہوں نے کہا کہ اگر النصرہ فرنٹ کے جنگجوؤں کے شہر سے نکل جانے کی صورت میں جنگ رک سکتی ہے تو وہ ذاتی طور پر انکو شہر سے باہر لے جانے کیلئے تیار ہیں۔

syria-post-1

انہوں نے روس اور شامی حکومت سے اپیل کی کہ دہشتگردوں کو نکال باہر کرنے کے نام پر شہر کو تباہ نہ کریں۔


مزید پڑھیں : اقوام متحدہ کاشامی شہرحلب میں فی الفور جنگ بندی کامطالبہ


اسٹیفن دی مستورا نے خبردار کیا کہ دہشتگردوں کی موجودگی کو آسان بہانہ بنا کر بمباری جاری رکھی گئی تو روس اور شامی حکومت کو تاریخ برے الفاظ میں یاد رکھے گی‌۔

واضح رہے کہ حالیہ چند دنوں کے دوران حلب میں دو سو سے زائد عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں اور تاحال جاری لڑائی کی وجہ سے ہسپتالوں، چھوٹے شفا خانوں اور بجلی اور پانی کی فراہمی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں