لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹ لسٹ جاری کر دی ہے،فہرست میں سلمان بٹ اور محمد آصف کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میچ فکسنگ میں سزا پوری کرنے والے فاسٹ بولر محمد آصف اور اوپنر بلے باز اور سابق کپتان سلامان بٹ بھی پی سی ایل کا حصہ ہوں گے ،پی سی ایل کے دوسرے ایڈیشن کے لیے پی سی بی نے مضموعی طور پر 414 کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں مجموعی 414 کرکٹرز ڈرافٹنگ کا حصہ ہوں گے ،جس کے لیے کھلاڑیوں کو پانچ کیٹیگریز (پالٹینم،ڈائمنڈ،گولڈ،سلور اور ایمرجنگ ) میں تقسیم کیا گیا ہے۔
414 کھلاڑیوں میں سے 28 کو پلاٹینم ،33 کو ڈائمنڈ، 74 کو گولڈ ، 255 کو سلور اور 24 کھلاڑیوں کو ایمرجنگ کیٹیگریز میں شامل کیا گیاہے،ی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کیلئے ڈرافٹنگ 19اکتوبر کو ہو گی۔
واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سلمان بٹ اور محمد آصف کو بھی حیران کن طور پر ڈرافٹنگ میں شامل کر لیاگیا ہے ،محمد آصف کو سلور جبکہ سلمان بٹ کو گولڈ کٹیگری میں رکھا گیاہے۔
اس کے لیے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ،آفریدی ،سرفراز ،عمر اکمل ،وہاب ریاض،شرجیل خان اور سہیل تنویر سمیت دیگر کھلاڑیوں کو پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کیاگیا ہے جب کہ سعید اجمل ،جنید خان ،سلمان بٹ کو گولڈ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔