اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

اسپین کے قونصلر اتاشی نے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسپین کے سفارت خانے کے قونصلراتاشی نے اسلام آباد میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں اسپین کے قونصلر اتاشی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔قونصلراتاشی اسلام آباد میں تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون میں رہائش پذیر تھے۔

اسپین کے قونصلر اتاشی جون جینز پچھلے34 سالوں سےپاکستان میں مقیم تھےوہ سانس کی بیماری میں مبتلا تھے اور ان کا نجی اسپتال میں علاج ہورہاتھا۔

ایس پی سٹی شیخ زبیر کا کہنا ہے کہ آج صبح جب خانسامہ ان کے کمرے کی طرف گیا تو ان کے کمرے کا دروازہ اندر سے بند تھا جس پر کمرے کا دروازہ توڑا گیا تو قونصلر اتاشی مردہ حالت میں پائے گئے اور ان کے پاس سے 36بور کا پستول برآمد ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قونصلراتاشی کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی اور اسپین کے سفارتخانے کوساری صورت حال سے آگاہ کردیاگیا ہے۔

اسپین کے قونصلر اتاشی کا پوسٹ مارٹم اسلام آباد پولی کلینک اسپتال میں ہوا جس کےمطابق جان جینز نے خودکشی کی ہے۔انہوں نےاپنے منہ کے اندر پستول کی نالی ڈال کر فائر کردیا جس کے نتیجے میں گولی دماغ کے پچھلے حصے پر لگی اور ان کی موت واقع ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں