اشتہار

یمن : امریکی بحری جہاز پر میزائل حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

صنعا: یمن کے شہرالحدیدہ میں امریکی بحری جہاز ’ یو ایس ایس میسن‘ پر پھر میزائل حملہ کیا گیا، میزائل سمندر میں گرا، جس کے باعث جہاز اور عملہ محفوظ رہے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون ترجمان پیٹر کُک کا کہنا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے الحدیدہ بندرگاہ کے قریب کھڑے امریکی جنگی جہاز یو ایس ایس میسن پر میزائل فائر کیا گیا، میزائل سمندر میں گرا، جس کے باعث جہاز اور عملہ محفوظ رہے۔

peter

- Advertisement -

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ گزشتہ اتوار کو بھی یمن کی حدود سے ایسا ہی ایک حملہ کیا گیا تھا جو ناکام رہا تھا، پینٹاگون نے میزائل حملے کا مناسب وقت پر بھرپور انداز میں جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں شبہ ہے کہ یمن میں راڈار اسٹیشن یمنی باغیوں کے زیرکنٹرول ہے، جس کی مدد سے وہ امریکی بحری جنگی جہاز ’یو ایس ایس میسن‘ کی نگرانی کررہے ہیں، جو یمنی باغیوں کو امریکی جنگی بیڑے کی نقل وحرکت کے بارے میں معلومات فراہم کررہا ہے، جس پر وہ جہاز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک امریکی عہدیدار کا کہنا ہے ک یمن میں باغیوں کی طرف سے داغے گئے راکٹوں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، لگتا ہے کہ یہ راکٹ چھوٹی کشتی سے داغے گئے ہیں۔

دوسری جانب حوثی باغیوں نے راکٹ حملوں کی تردید کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں