اشتہار

ٹوکیو : بجلی کا بڑا بریک ڈاون، ساڑھے 3لاکھ گھر بجلی سے محروم

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: جاپان کے شہر ٹوکیو میں بجلی کے انڈرگراؤنڈ کیبل میں آگ لگنے سے ساڑھے تین لاکھ گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔

ٹوکیو الیکٹرک کمپنی کی ایک تنصیب میں آتشزدگی کے بعد ٹوکیو شہر میں ایک بڑا علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا، الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق بجلی کا بریک ڈاون ٹوکیو کے قریب انڈرگراونڈ کیبل میں آگ لگنے کی وجہ ہوا، اہلکاروں نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گھنٹے میں بجلی بحال کردی۔

tokoyo-post-2

- Advertisement -

 

بریک ڈاؤن سے متعدد حکومتی عمارات اور دفاتر کے علاوہ دو اہم ریلوے لائنز بھی متاثر ہوئیں۔

ترجمان ٹوکیو الیکٹرک کے مطابق آگ لگنے کی فوری وجہ معلوم نہیں ہوسکی، حقائق جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

tokoyo-post

 

جاپان کے مقامی ٹیلی وژن نے حادثے کی تصاویر جاری کی ہیں، جس میں حادثے کی مقام سے دھواں اٹھتے اور ریسکیو اہلکاروں کو آگ بجھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں