اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

لاہور: شادی والے گھر میں کرنٹ لگنے سے 3 افراد دم توڑ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور :شادی والے گھر میں کرنٹ لگنے سے 3 افراد دم توڑ گئے، خوشیوں بھرا گھر ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا اور علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق رشید پارک ہربنس پورہ کے ایک گھر میں شادی کی تیاریاں جاری تھیں کہ تین دوست ابراہیم، معظم اور کاشف مہندی کی رسم کیلئے سامان گھر کے اندر لے جا رہے تھے کہ اچانک لوہے کا راڈ بجلی کے تاروں سے چھو گیا، جس کے نتیجے میں تینوں دوست موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

خوشیوں بھرا گھر ماتم کدے میں تبدیل ہو گیا اور علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی ہے۔


مزید پڑھیں : نوبیاہتا جوڑے کی شادی کی پہلی رات پراسرارہلاکت


ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے تینوں کی لاشیں شالیمار ہسپتال منتقل کر دیں ہیں، جہاں ابراہیم اور کاشف کی لاشیں لواحقین کے سپرد کر دی گئیں جبکہ معظم کی لاش میو ہسپتال مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں