اشتہار

بنگلہ دیش اور چین کے درمیان 13.6 ارب ڈالر مالیت کے معاہدوں پر دستخط

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکہ : بنگلہ دیش اور چین کی فرموں کے درمیان 13.6 ارب ڈالر کے تجارت و سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالمطلوب احمد کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کے مختصر دورے کے اختتام پر دونوں ملکوں کے کاروباری اداروں کے درمیان 13.6 ارب ڈالر کے تجارتی اور سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

china-3

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ یہ معاہدے دونوں حکومتوں کے درمیان 20 ارب ڈالر قرض کے معاہدے کے علاوہ ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ یہ تجارتی و سرمایہ کاری معاہدے دونوں ملکوں کے کاروباری اداروں کے درمیان کیے گئے تاہم ان میں بعض سرکاری ادارے اور نجی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تجارتی و سرمایہ کاری معاہدے بنگلہ دیشی حکومت کے عسکریت پسندوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں ہونے والی پُرامن صورتحال کے غماز ہیں۔

china-2

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق معاہدے پر دستخط چین کے صدر شی جن پنگ کے دورہ بنگلہ دیش کے موقع پر ہوئے ہیں، وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے ملاقات کے بعد چینی صدر کا کہنا تھا کہ انکا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے تاریخی موڑ ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

ملاقات کے بعد بنگلہ دیش کے ایک سینئر وزیر  کا کہنا تھا کہ چین ریلوے، سڑکوں کی تعمیر اور نئے صنعتی پارک کی تعمیر کیلئے بنگلہ دیش کو 20ارب ڈالر کا قرضہ دے گا۔

china-1

واضح رہے کہ چینی صدر دو روزہ دورہ پر بنگلہ دیش پہنچے تو انہیں  اکیس توپوں کی سلامی دی گئی اور بنگلہ دیش کے صدر عبدالحامد نے ان کا سرکاری طور پر استقبال کیا، گذشتہ تیس برسوں میں چین کے کسی بھی صدر کا یہ پہلا دورۂ بنگلہ دیش ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں