گوجرانوالہ : صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانولہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ دو کم روشنی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق سی ٹی ڈی پنجاب کے ترجمان حساس اداروں کی اطلاع پر آروپ تھانے کی حدود میں سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقابلہ کے بعد تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیاجبکہ ان کے 2ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ایک کلاشنکوف رائفل اور 2 پستول بھی برآمد ہوئیں۔فرار ہونے والےدیگر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد وں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جو حساس اور اہم مقامات کو نشانہ بنانے کی پلاننگ کر رہے تھے۔
سی ٹی ڈی پولیس نے ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گردوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،6دہشتگردہلاک
واضح رہے کہ اتوار کے روز پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے6 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 فرار ہوگئے تھے