اشتہار

اگر صدر بنا تو پاکستان اور بھارت میں ثالث کا کردار ادا کروں، ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی، امریکہ میں ہندو ووٹرز کا جھکاؤ ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف ہونے لگا۔

امریکا میں انتخابات کا دن جوں جوں قریب آرہا ہے، صدارتی امیدواروں کی مہم تیز ہوتی جارہی ہے، امریکی میڈیا کے مطابق اسکینڈلز میں گھرے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ٹرمپ نے نئی پیشکش کرڈالی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر صدر منتخب ہوئے تو پاکستان اور بھارت کے ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیں گے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کی جوہری طاقت کے حامل دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی ایک بڑی کامیابی ہوگی اور اگر وہ چاہتے ہیں کہ میں ایسا کروں تو میں بطور ثالث کردار ادا کرنے میں خوشی محسوس کروں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی چال کامیاب ہوگئی، بھارتیوں کی تعریف پر امریکی نژاد بھارتی ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیاب کرنے کیلئے میدان میں آگئے ہیں اور بھارتی ہندؤ ڈونلڈ ٹرمپ کا ووٹ بینک بڑھانے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں۔


مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ آزادی صحافت کیلئے خطرہ قرار


دوسری جانب اوباما انتظامیہ کا کہنا ہے ٹرمپ ثالثی اسی وقت کریں گے جب دونوں ملک انہیں ایسا کرنے کے لیے کہیں گے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل ری پبلکن ہندو اتحاد کی جانب سے دہشت گردی کے متاثرین کے لیے فنڈز اکھٹا کرنے کی تقریب سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوئے تو امریکا اور بھارت ’پکے دوست‘ بن جائیں گے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھارت کے ساتھ خفیہ معلومات کے تبادلے کو فروغ دیں گے۔


مزید پڑھیں:  ریپبلکن پارٹی کے اہم رہنماکا ٹرمپ کا دفاع کرنے سے انکار


واضح رہے کہ امریکا میں صداتی انتخاب 8 نومبر کو ہونگے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ پر خواتین کی جانب سے لگائے جانے والے دست درازی کے الزامات اور متنازع وڈیو سامنے آنے کے بعد متعدد ری پبلکن رہنما ان کی حمایت سے دستبردار ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں