اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کو نوٹس جاری ہونا بادشاہ کو قانون کے نیچے لانے کے لیے آج پہلا قدم ہے۔
تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ میں آج پانامالیکس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حامد خان نے دلائل پیش کیے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے پانامالیکس کیس میں وزیراعظم نوازشریف سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیے اور سماعت آئندہ دو ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا سپریم کورٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھاکہ پانامالیکس پر آج نوازشریف کو نوٹس جاری ہونا بادشاہ کو قانون کے نیچے لانے کے لیے پہلا قدم ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہناتھا کہ امید ہے کہ کیس شروع ہوگا تو بہت سی چیریں سامنے آئیں گی اور اس کے علاوہ ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم نوازشریف کو خود کو احستاب کے لیے پارلیمنٹ میں پیش ہوناتھا لیکن پارلیمنٹ نے وہ کردار ادانہیں کیا جو کرنا چاہیے تھا۔
عمران خان کا کہناتھا کہ اگر جب کسی کو انصاف نہیں ملتاتو احتجاج کرنا اس کا حق ہے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں احتجاج سے متعلق کیس چل رہا ہے تواس کا ہرگز مطلب نہیں کہ احتجاج نہیں ہوگا احتجاج ہوگا۔
پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہناتھا کہ اداراے ہمارے ٹیکس پر چل رہے ہیں نوازشریف کے نہیں اور انہوں نے واضح کیا کہ ہمارا احتجاج کرپٹ اداروں کے خلاف ہے۔
بعدازاں شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےکہناتھا کہ 28اکتوبر کو لال حویلی کے سامنے وارم اپ جلسہ ہوگا جس میں عمران خان سمیت دیگر رہنما آئیں گے۔