منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کراچی،مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق 2 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں دہشت گردی کی تازہ لہر میں 4 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جب کہ 2 افراد شدید زخمی حالت میں زیر علاج  ہیں،پولیس دہشت گردی کے واقعات کا سراغ لگانے کے لیے مستعد ہو گئی ہے

ذرائع کے مطابق دہشت گردی کا پہلا واقعہ کھارادر کے علاقے کاغذی بازار کے قریب پیش آیا جہاں واقع بیکری پر فائرنگ سے دوا فراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران پیش آیا جب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے بیکری پرلوٹ مار کی کوشش کی اور مزاحمت پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افرادپینتالیس سالہ مختیار اور چالیس سالہ اختر جاں بحق ہوگئے۔

اسی طرح لانڈھی میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے جب کہ ایک شخص میٹھا در کے علاقے میں نامعلوم افراد کی گولی کا نشانہ بن گیا ہے۔

دوسری جانب لیاری آٹھ چوک کے قریب حلوہ پوری کی دوکان پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بائیس سالہ عبداللہ زخمی ہوگیا ہےجسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہوں۔

جب کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بھی فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک پچیس سالہ نوجوان ریحان زخمی ہوگیا ہے جسے سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی منتقل کردیا گیا ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں