اشتہار

انڈونیشیا :بم حملے میں ملوث شخص کو 10سال قید

اشتہار

حیرت انگیز

جکارتہ : انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں عدالت نے ایک شخص کو بم حملے میں ملوث ہونے کے جرم میں 10سال قید کی سزا سنادی۔

تفصیلات کےمطابق 23 سالہ دودی سریدی دہشت گرد تنظیم داعش کا حامی ہے اور جنوری میں انڈونیشیا کےدارالحکومت جکارتہ میں ہونے والے بم حملے میں اس نےمدد فراہم کی تھی جس میں 4شہری جان کی بازی ہارگئے تھے۔

عدالت میں مجرم دودی سریدی نے اپناجرم قبول کرتے ہوئے کہا کہ اسے عدالت کا فیصلہ منظور ہےاس کیس میں تفتیش کے دوران دیگر 40ملزمان کوگرفتار کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب اسی بم حملے میں ایک اور ملزم علی ہمکہ کو غیر قانونی طور پر ہتھیار خریدنے پر 4سال کی قیدکی سزا سنائی گئی۔سزاکے سناتے وقت ان دونوں ملزمان کے چہروں پر مسکراہٹ تھی۔

مزیدپڑھیں: انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں متعدد دھماکے، 6 افراد ہلاک

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں متعدد دھماکوں کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،جوابی کارروائی میں چارحملہ آوربھی مارے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں