اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی حملہ کیس میں وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے عمران خان اور طاہرالقادری کو17نومبر کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پارلیمنٹ و پی ٹی وی حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری سمیت 70ملزمان کی عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے سماعت 17نومبرتک ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں پارلیمنٹ ہاؤس، پی ٹی وی اور سرکاری املاک پر حملوں اور کار سرکار میں مداخلت کے الزام کے تحت انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیےگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: جہاں روکیں وہیں بیٹھ جاؤ، عمران خان نے کارکنوں کو پلان بی دیدیا
یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے دو نومبر کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کے معاملے پر حکومتی مزاحمت سامنے آنے کی صورت میں کارکنوں کو پلان بی پر عمل کرنے کا حکم دے دیاتھا۔
مزید پڑھیں:ملک میں جمہوریت رہے گی یا بادشاہت،2نومبرکو فیصلہ ہوگا،عمران خان
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز فیصل آباد میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہناتھا کہ ملک میں جمہوریت رہے گی یابادشاہت 2نومبر کو فیصلہ ہوگا۔