اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاکستان،نائیجیریا کو دس سپرمشاق طیارے فروخت کرے گا

اشتہار

حیرت انگیز

ابوجا : پاکستان اور نائیجیریا کے درمیان سپر مشاق طیاروں کی فروخت کا معاہدہ طے پا گیا ہے،معاہدے پر پاکستانی اور نائیجیرین ایئر مارشل نے دستخط کیے۔

تفصیلات کے مطابق نائیجیریا کے دارلخلافہ ابوجا میں دونوں ممالک کے اعلی حکام کے درمیان سپر مشاق طیاروں کی فروخت کے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں جس کے تحت پاکستان نائیجیریا کو دس سپر مشاق طیارے فروخت کرے گا۔

پاکستان کی جانب سے چیئرمین پی اے سی کامرہ ایئرمارشل ارشد ملک نے اور نائیجیریا کے ایئروائس مارشل نے ابوجا میں ایک باوقار تقریب میں دستخط کیے اور باہمی فوجی،سماجی اور سیاسی تعاون کو بڑھانے پر غور کیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان اہنی دفاعی طاقت اور صلاحیتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جس کی وجہ سے دفاعی اور جنگی مشینیری خریدنے والے ممالک پاکستان کی صلاحیتوں سے فائدہ اُٹھا رہے ہیں جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔

واضح رہے خطے میں تیزی سے بدلتی صورتِ حال کے پیش نظر ملکوں کی ترجیحات بدلتی نظر آتی ہیں اور ہر ملک اپنے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے تعلقات اور معاہدے طے کر رہے ہیں جس سے نئی دوستیاں اور نئے رقیب سامنے آ رہے ہیں۔

 

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں