تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

ملک سے کرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے،عمران خان

پشاور : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ 2 نومبر کوا سلام آباد میں ہوگا،کرپٹ لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر نیا اور خوشحال پاکستان بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان دھرنے کو کامیاب بنانے کے لیے عوامی رابطہ مہم پر پشاور پہنچے ہیں،متنی کے علاقے میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2 نومبر کو ملک کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا۔

چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد کلمے پر رکھی گئی تھی اور کلمے سے مراد ایک اللہ کی وحدانیت ہے اس لیے ہم کسی طاقت کے آگے سر نہیں جھکائیں گے اور ملک سے کرپٹ لوگوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ہمیں خوددار قوم بننا ہے ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے کسی سے بھیک یا خیرات نہیں مانگنی ہے نہ ہی قرضے لینے ہیں۔

اسی سے متعلق : عمران خان کے شریف برادران پر ایک بار پھر سنگین الزامات

عمران خان نے جلسہ گاہ میں بچوں کی بڑی تعداد میں موجودگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلسے میں بڑی تعداد بچوں کی ہے اور بچے تو ہیں ہی تحریک انصاف کے، ساتھ ساتھ اُن کی مائیں بہنیں بھی تحریک انصاف کا حصہ ہیں البتہ بچوں کے والد بھلے کسی جماعت ہوں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ باعزت اور غیرت مند قومیں کسی کرپٹ وزیراعظم کو قبول نہیں کرتیں اور 2 نومبر کو ثابت ہو جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ کھڑی ہے۔

اپنی تقریر کے آخر میں عمران خان نے لوگوں سے بڑی تعداد میں اسلام آباد میں جمع ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک کے مستقبل کا معاملہ ہے جس کے لیے ہر ایک فرد کو باہر نکلنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -