تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

حکومت مخالف دھرنا، ق لیگ نے پی ٹی آئی کی حمایت کردی

اسلام آباد: سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی ذات کی نہیں بلکہ  پاکستان کو بچانے کے لیے کوشاں ہیں انہیں مضبوط کرنے کے لیے سب کو اکٹھا ہونا ہوگا اس لیے مسلم لیگ ق بھی پی ٹی آئی کے دھرنے میں شامل ہوگی۔

اسلام آباد میں پارٹی جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان ملک کو بچانے کے لیے نکلے ہیں اپوزیشن جماعتوں کو بھی اُن کا ساتھ دینا چاہیے، وہ اپنی ذات کی نہیں بلکہ پاکستان کو دلیری سے بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

پڑھیں: جہاں روکیں وہیں بیٹھ جاؤ، عمران خان نے کارکنوں کو پلان بی دیدیا

 انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو پی ٹی آئی کے دعوت نامے کا انتظار نہیں کرنا چاہیے بلکہ ملک کو بچانے کے لیے عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان کردینا چاہیے۔پرویز الہیٰ نےکہا کہ موجودہ حکمران ملک، فوج اور جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں ایسے لوگوں سے پاکستان کو ہر صورت نجات دلوانی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  دھرنے سے نمٹنے کی حکمت عملی، وزیر داخلہ نے اجلاس طلب کرلیا

 اُن کا کہنا تھا کہ حکمرانوں اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا ایجنڈا ایک ہے، ایسے حکمرانوں سے ہر صورت چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا، مسلم لیگ ق ملک کو بچانے کے لیے شروع کی جانے والی ہر جدوجہد میں بھرپور حصہ لے گی‘‘۔

قبل ازیں اجلاس میں تمام اراکین اور کارکنان کی متفقہ رائے سے چوہدری شجاعت حسین کو آئندہ چار سال کے لیے بلامقابلہ صدر منتخب کیا گیا، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم، لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجیوں کی خلاف ورزیوں کی بھی مذمت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  کور کمانڈر کانفرنس، متنازع خبر قومی سلامتی کے منافی قرار

علاوہ ازیں مٹینگ میں ڈان نیوز میں نیشنل سیکیورٹی پلان کے حوالے سے شائع کی جانے والی بے بنیاد خبر کی مذمت کی گئی اور ن لیگ کے میڈیا سیل کی اس حرکت کو فوج کے خلاف سازش قرار دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -