اشتہار

بھارتی فوج کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاک فوج نے بھارت کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ میں کسی قسم کے جانی نقصان یا زخمی ہونے کے دعوے کو یکسر مسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے شکر گڑھ سیکٹرپربلا اشتعال فائرنگ کی گئی تاہم اس فائرنگ کے واقعے میں پاک فوج یا رینجرز کا کوئی اہلکار شہید یا زخمی نہیں ہوا ہے۔

سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے کے بعد نتیجہ جگ ہنسائی نکلا اور پھر بھارتی فوج نے ایک اور جھوٹا دعویٰ کردیا۔ شکرگڑھ سیکٹر میں فائرنگ سے رینجرز جوان کی ہلاکت کا دعویٰ داغ دیا۔ آئی ایس پی آر نے بھارتی دعوے کو مسترد کردیا

- Advertisement -

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان رینجرز نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ بھارتی فوج کا فائرنگ سے جانی نقصان کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے۔

مزید پڑھیں : بھارتی افواج کی شکر گڑھ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ

 سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ورکنگ باونڈری کے شکر گڑھ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس کا رینجرز نے بھرپور جواب دے کر دشمن کی توپوں کو خاموش کردیا، تاہم بھارتی فورسز کی فائرنگ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں