بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

حریت رہنما یاسین ملک کی حالت تشویش ناک، آئی سی یو منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے اسیر حریت رہنما یاسین ملک کو تشویشناک حالت میں اسپتال کے آئی سی یو منتقل کردیا گیا، یاسین ملک کے بائیں ہاتھ نے کام کرنا چھوڑ دیا، خبر سن کر یاسین ملک کی اہلیہ بے ہوش ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی زیر حراست حریت رہنما یاسین ملک کی حالت تشویش ناک ہوگئی جس کے باعث انہیں اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ان کے بائیں بازو نے کام کرنا چھوڑ دیا، یاسین ملک گزشتہ 105 روز سے مسلسل نظر بندی کی حالت میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق قبل ازیں سینٹرل جیل میں طبیعت خراب ہونے کے باعث یاسین ملک کو قریبی نجی اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے بائیں بازو میں انجکشن لگایا، جس کے بعد یاسین ملک کے بازو نے کام کرنا ہی چھوڑ دیا۔

بعد ازاں انہیں شورہ میڈیکل سینٹر سری نگر منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے،  یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک اپنے شوہر کی خبر سن کر صدمے سے بے ہوش ہوگئیں اور انہیں بے ہوشی کی حالت میں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مشعال ملک کے دو گھنٹے بعد ہوش میں آنے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دی گئی۔

دریں اثناء مشعال ملک کی والدہ نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی حالت تشویش ناک ہے، یاسین ملک کا آج چیک اپ کے بعد آپریشن تھا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کے ہمراہ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا تھا کہ یاسین ملک کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے، انہیں پانچ دن سے پانی بھی نہیں دیا گیا۔ مشعال ملک نے کہا کہ آسیہ اندرابی کے خاوند بھی سالہا سال سے جیل کاٹ رہے ہیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں