سری نگر : معروف کشمیری رہنما یاسین ملک کی حالت تاحال نہ سنبھل نہ سکی۔ غلط انجکشن سے متاثرہونے والے بازو کا آپریشن سوجن کم ہونے کے بعد کی اجائے گا۔ شدید تکلیف کے باعث انہیں دواؤں کے زیر اثر رکھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پابند سلاسل کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی حالت تاحال تشویشناک ہے، دائیں ہاتھ نے رگ پھٹنے کے باعث کام کرنا چھوڑدیا۔
حریت رہنما یاسین ملک کی گزشتہ روز غلط انجکشن لگنے کے بعد حالت بگڑ گئی تھی۔ سیدھا بازو بد ستور کام نہیں کررہا شدید تکلیف کے باعث انہیں دواؤں کے زیر اثر رکھا گیا ہے۔
یاسین ملک کی ساس کے مطابق حریت رہنما کو قید میں پانی تک نہیں دیا جاتا تھا جس کی وجہ سے گردے بھی متاثر ہیں۔
گزشتہ روز یاسین ملک کی خراب طبعیت کا سن کر ان کی اہلیہ مشعال ملک بھی صدمے سے بے ہوش ہوگئی تھیں۔
ذرائع کے مطابق یاسین ملک کے بازو کی سوجن کم ہونے کے بعد ہی آپریشن ہوسکے گا، بازو ناکارہ ہونے کے باعث یاسین ملک کے گردے کا آپریشن ملتوی کردیا گیا، یاسین ملک کا علاج بھی بھارتی فوج کے سخت پہرے میں ہورہا ہے۔