اشتہار

صدارتی انتخاب میں ٹرمپ کو شکست ہوسکتی ہے،ٹرمپ کی مہم مینیجر کیلان کانوے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدارت کے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم مینیجر کو ممکنہ ناکامی نظر آنے لگی، انکا کہنا تھا کہ صدارتی انتخاب میں ٹرمپ کو شکست ہوسکتی ہے۔

امریکا میں انتخابات کا دن جوں جوں قریب آرہا ہے، صدارتی امیدواروں کی مہم تیز ہوتی جارہی ہے لیکن حکمراں جماعت ڈیموکریٹس کی امیدوار ہیلری کلنٹن کی برتری صاف دکھائی دے رہی ہے اور ان کے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے کیمپ میں مایوسی کے سائے گہرے ہونے لگے ہیں۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ کی مہم مینیجر کیلان کانوے نے اعتراف کیا ہے کہ صدارت کی دوڑ میں ان کا امیدوار پیچھے ہے، ہیلری کو کئی معاملات میں سبقت حاصل ہے، ملک کا سابق صدر ان کا شوہر ہے، جو ان کی مہم بھی چلارہا ہے۔

- Advertisement -

trump-post

کانوے نے مزید کہا کہ انتخابات میں ہیلری کو بڑی خصوصیات حاصل ہیں ، ان میں انتخابی مہم کے لیے زیادہ بڑا فنڈ بھی شامل ہے جس سے وہ ٹی وی اشتہارات خریدنے کے لیے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

دوسری جانب امریکی ٹی وی کے تازہ ترین پول میں بھی ہیلری کلنٹن کو اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر پورے بارہ پوائنٹس کی برتری ملی ہے لیکن اصل فیصلہ تو آٹھ نومبر کو ہوگا۔


مزید پڑھیں : ٹرمپ کو اپنے ہی ملازمین کی مخالفت کا سامنا


یاد رہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں ٹرمپ کے امریکا میں موجود ہوٹلز کے ملازمین کے انٹرویوز نشر کئے گئے ہیں، جس میں انہوں نے ٹرمپ کی حمایت سے انکار کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں صداتی انتخاب 8 نومبر کو ہونگے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ پر خواتین کی جانب سے لگائے جانے والے دست درازی کے الزامات اور متنازع وڈیو سامنے آنے کے بعد متعدد ری پبلکن رہنما ان کی حمایت سے دستبردار ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں