پشاور: جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پانامالیکس کا کیس عدالت میں موجودہونے کے باوجود کچھ جماعتیں وفاقی دارالحکومت کو بند کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
پشاور پیغام امن کانفرنس سے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے خطاب کیا جس میں انکا کہنا تھا کہ دھرنے دینے والے سوجچ لیں کہ پاناما لیکس کا معاملہ کورٹ میں ہے تو اب دھرنا کس چیز کا اور اگر اب بھی وہ دھرنا چاہتے ہیں تو وہ دھرنا نواز شریف کے خلاف نہیں بلکہ سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہوگا۔
پڑھیں: اسلام آباد دھرنا، مرکزی قائدین کو نظر بند اور کارکنان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
اسے سے متعلق: عمران خان کا سیاسی سرگرمیاں معطل کر کے کوئٹہ روانگی کا فیصلہ
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے سفر کو اب کوئی سبوتاژ نہیں کرسکتا کیونکہ اب عوام اور سیاسی جماعتیں اس کے ثمرات سے بخوبی واقف ہیں تاہم اسلام آباد بند کرنے والوں لوگوں کے بلبلوں اور غباروں کے لیے سوئی کی نوک ہی کافی ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد پرچڑھائی کسی صورت نہیں کرنے دیں گے، رانا ثناء اللہ
مولانا فضل الرحمان نے سانحہ کوئٹہ، اے پی ایس سمیت دہشت گردی کے تمام واقعات پر حکومت کو سوچنے اور پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔