ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

اسلام آباد دھرنا عوام کے لیے نادر موقع ہے، حمزہ عباسی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ عوام 2 نومبر کے جلسے میں سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہوکر شرکت کریں اور کرپٹ مافیا کی اجارہ داری ختم کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ایک پیغام میں کیا۔ حمزہ علی عباسی نے بنی گالہ پہنچنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پہنچنے کے لیے 2 گھنٹے جنگلوں میں پیدل چلنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ’’میں پاکستانی ہوں اور مجھے پاکستان کے اچھے مستقبل کی فکر ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 2 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں اور کرپشن کے خلاف کھڑے ہوں‘‘۔

- Advertisement -

حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد دھرنا پاکستانی قوم کے پاس دھرنا نادر موقع ہے ، ہمیں کرپٹ مافیا کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہیے اور  پہلے نوازشریف پھر عمران خان اور بعد میں تمام افراد کا احتساب ہونا چاہیے۔

انہوں نے عوام سے دھرنے میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ  2 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں اور اداروں کو جگائیں۔

پڑھیں:  کیرئیر کی پروا نہیں، دھرنے میں ضرور شریک ہوں‌ گا، حمزہ عباسی

 یاد رہے گزشتہ روز حمزہ علی عباسی نے تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کرنے کے حوالے سے اعلان کیا تھا کہ ’’میں ہرصورت دھرنے میں شرکت کروں گا اس کے لیے چاہیے مجھے اپنے کریئر تک کی قربانی کیوں نہ دینی پڑے۔
دریں اثنا دھرنے میں اے آر وائی نیوز کی اینکر پرسن ماریہ میمن سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جو صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ہمارے کارکنوں کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا۔

 

پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ متنازع خبر کے معاملے پر وزیراطلاعات پرویز رشید کی برطرفی ناکافی ہے،حکومت کا یہ پہلا قدم درست تاہم اسے ابھی بہت کچھ کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں